وانگت(کنگن) //بابا نگری وانگت کنگن میں میاں الطاف احمد کی جوان سال دختر کوپرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔انکی نماز جنازہ میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پرنیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ،جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر،عبدالرحم راتھر،محمد اکبر لون،چودھری محمد رمضان،اشفاق جبار،شریف الدین شارق،بشارت بخاری،نذیر احمد گریزی ،میرغلام رسول ناز، سا بق وزیر عبدالغنی کوہلی اور دیگرلیڈروں نے شرکت کی۔مرحومہ کی نماز جنازہ کی پیشوائی ان کے چاچا میاں سرفراز نے کی۔انہیںبابا نگری زیارت شریف کے صحن میں دفن کیا گیا۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی،این سی کے تنویر صادق، پولیس اور سیول انتظامیہ کے اعلی حکام نے بھی میاں الطاف کیساتھ تعزیت پرسی کی۔ادھرکئی دینی،سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں نے میاں الطاف کی جوان سال دختر کے انتقال پر میاں خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کی ۔میاں الطاف احمد کی جواں سال بیٹی گذشتہ دو سال سے علیل تھی ۔