ینگون //میانمار میں پارسل بم دھماکے کے نتیجے میں ایک سابق قانون ساز اور شہری نافرمانی کی تحریک میں شمولیت اختیار کرنے والے 3 پولیس افسران سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گاؤں کے ایک مکان پر کم از کم ایک پارسل بم پھٹنے سے تین دھماکے ہوئے تھے جس میں آنگ سان سوچی کی نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی (این ایل ڈی) پارٹی کے ایک مقامی قانون ساز کے علاوہ 3 پولیس افسران اور ایک رہائشی ہلاک ہوگیا۔