میانمار میں کورونا کے 1282 نئے کیسز

ینگون// میانمار میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1،282 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 4،59،436 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک  بیان کے مطابق اس دوران  56 افراد کے فوت ہوجانے سے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17،583 ہو گئی ہے۔وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 4،13،821 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ اب تک ملک میں کووڈ۔ 19 کے 42.60 لاکھ سے زائد  نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔گزشتہ سال 23 مارچ کو میانمار میں کورونا کے پہلے دو کیسز سامنے آئے تھے۔