سرینگر//میئر ایس ایم سی کی صدارت میںکل سرینگر شہر کے پرائیوٹ ہسپتالوں کی منیجمٹ کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کرونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کے سلسلے میں اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں کمشنر سرینگر میونسپل کارپوریشن کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر ہیلتھ آفیسر نے وائرس کی روک تھام اوراحتیاطی تدابیر کے بارے میں شرکأ کو جانکاری دی۔انہوںنے جان لیوا انفیکشن کے پھیلائو کو روکنے کے لئے سپرے کے طور طریقوں کو بھی اجاگر کیا۔کمشنر نے پرائیوٹ ہسپتالوں کی منیجمنٹ کو صفائی ستھرائی کی طرف ٹھوس توجہ دینے کی ہدایت دی۔انہوںنے وائرس کی روک تھام کے لئے پرائیوٹ ہسپتالوں کی منیجمنٹ سے بھرپور تعائون طلب کیا۔