مہور//گزشتہ دنوں بارشوں کے بعد جہاں ایک طرف سے فصلوں،میوہ جات اور رہاشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے و ہیں دوسری جانب کئی مقامی سڑکیں بند ہوگئیں تھی جن میں مہور۔ ریاسی سڑک بھی شامل ہے۔مہور سے ریاسی سڑک ملائی کے مقام پر بہاری پسی گر آنے کی وجہ سے چار روز سے بند پڑی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مسافروں نے کہا کہ انہیں مہور سے ملائی اور ملائی سے مہور تک پیدل سفر طے کرنا پڑ رہا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سڑک پر بحالی کا کام جاری ہے جو آخری اطلاعات ملنے تک سڑک بحال نہیں ہوسکی تھی۔رابطہ کرنے پر او آئی سی گرئف شیو رمن نے نمائندہ کو بتایا کہ سڑک پر بحالی کا کام جاری ہے اور امید ہے کہ کل ایک بجے تک سڑک کو بحال کیا جائے گا۔