مہور//سب ڈویژن مہور کے دور دراز علاقا جات میں گزشتہ بارش اور برفباری سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئیں ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔تفصیلات کے جمسلان، سلدھا ر،بٹھوئی، سجرو،انگرالہ،ٹکسن، شیدول،کھوڑ ،کیدورہ، بلمتکوٹ، بگوداس وغیرہ میں رہاشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے اس کے علاوہ کئی ایک سکول بھی تباہ ہوگئے ہیں۔یہاں سلدھار میں گورنمنٹ ہائی اسکول جلر کے علاوہ عبدالرشید اور چاندیا کے مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔اس کے علاوہ گاؤں نہوچ میں بشیر ملک،شمس دین،عبدالغنی،محمد رجب،شریف دین،شکیل ملک،عبدالحمید اور یوسف ڈانڈی کے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ سکہ چسوت پی میں ریاض احمد کا مکان پوری طرح سے گر کر تباہ ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ پیدل چلنے والی سڑکیں پوری طرح سے تباہ ہوگئیں ہیں کئی ایک پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ علاقہ میں ایک ٹیم بھیجی جائے اور لوگوں کے نقصان کا تخمینہ لگا کر لوگوں کو معاوضہ فراہم کیا جائے۔