نئی دہلی (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو مہنگائی کے دلدل میں لگاتار دھکیل رہی ہے ، لہٰذا لوگوں کو مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے پارٹی کی مہم میں شامل ہونا چاہئے۔ گاندھی نے کہا’’افراط زر ایک لعنت ہے۔ مرکزی حکومت صرف ٹیکس کمانے کے لئے عوام کو مہنگائی کے دلدل میں ڈال رہی ہے۔ ملک کی تباہی کے خلاف آواز اٹھائیں، کمپین سے جڑیئے‘‘۔ واڈرا نے کہا ’’مہنگائی پر بی جے پی حکومت کے بہانے، سردی کی وجہ سے قیمتیں بڑھیں ، گزشتہ حکومتیں قصوروار ، لوگ کم سفر کریں ، اسلئے ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے۔