سرینگر//مہندرا ہمالین موٹرز نے تھار کی ایک نئی رینج متعارف کروائی جس کی شروعات 9.99 لاکھ ہے، جو اب ریئر وہیل ڈرائیوRWD میں دستیاب ہے جس کی ابتدائی قیمت 9.99 لاکھ ہے۔منعقدہ تقریب کے دوران جی ایم وسیم احمد نے کمپنی کے ڈائریکٹرز جی ایچ محمد بیگ اور جنید بشیر بیگ کی موجودگی میں مہندراکیTHAR لانچ کی ۔ وسیم احمد نے کہا کہ تھر کی نئی رینج 9.99 لاکھ روپے کی پرکشش قیمت سے شروع ہوتی ہے، جو اسے SUV خریداروں کے لیے قابل رسائی بناتی ہے جو ہمیشہ اس مشہور SUV کے مالک ہونے کی خواہش رکھتے ہیں۔اس موقعہ پرعآپ کے یوتھ صدر جبران ڈاربھی موجود تھے۔