سرینگر//ضلع انتظامیہ سرینگر نے بدھ کو لال بازار میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں مارے گئے بھاگلپورہ بہار کے سڑ ک پر’گول گپے‘بیچنے والے وریندرپاسوان کے لواحقین کو1 لاکھ پچیس ہزارروپے کی عبوری امداد پیش کی۔ادھر سرینگرمیونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متوبھاگلپور جاکر مہلوک شہری کے لواحقین کی ڈھارس بندھائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر محمد اعجازاسد نے امدادی چیک مبلغ ایک لاکھ روپے اورریڈ کراس فنڈ سے پچیس ہزارروپے کی چکیں متوفی کی بیوہ پُتل دیوی کی پیش کی۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیدحنیف بلخی اورتحصیلدار عیدگاہ اشفاق احمد بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنرنے مزیدکہا کہ کنبے کو اگلے چندروزمیں مزید مالی مدد دی جائے گی ۔دریں اثناء سرینگرمیونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بھاگلپور کے گول گپے بیچنے والے جنہیں منگل کونامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کیا،کے لواحقین ہماری ہمدردی کے مستحق ہیں اوروہ بذات کود بھاگلپور جاکروریندرپاسوان کے لواحقین کی ڈھارس بندھائیں گے۔