جموں //ضلع کٹھوعہ کے سرحدی علا قوں میں گولہ باری کے تبادلے کے دوران ہلا ک ہوئے اسسٹنٹ کمانڈنٹ ونے پرساد کو بی ایس ایف ہیڈ کو ارٹر جموں میں شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ہیرا نگر سیکٹر میں گزشتہ روز ہو ئی فائر نگ میں بی ایس ایف کمانڈنٹ شدید زخمی ہو گیا تھا جوکہ بعد میں دم توڑ بیٹھا ۔بی ایس ایف اسسٹنٹ کمانڈنٹ کو جن آفیسران نے خراج عقیدت پیش کیا ان میں ڈی جی پی دلباغ سنگھ ،آئی جی پی جموں ایم کے سینا ،آئی جی بی ایس ایف جموں این ایس جموال ،ڈی آئی جی پولیس وویک گپتا ،ایس ایس پی جموں ودیگر پولیس اور بی ایس ایف آفیسران موجود تھے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے آئی جی بی ایس ایف نے کہاکہ اسسٹنٹ کمانڈنٹ ونے کمار ایک بہادر فوجی تھا اور اس کی ملک کیلئے دی گئی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔