مہاراشٹر:پونے میں دیوار منہدم، 17افراد جاں بحق

 ممبئی//مہاراشٹر کے ثقافتی اور تعلیمی شہر پونے میں کونڈا نامی علاقہ میں دیوار منہدم ہونے کے سانحہ میں 17افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ تین زخمیوں کا علاج اسپتال میں جاری ہے ،ایک عمارت کے احاطہ کی دیوار منہدم ہوگئی اور یہ حادثہ سنیچر کی صبح پیش آیا ہے ۔وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اس حادثے کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا ہے ۔انہوںنے ایک ٹوئیٹ کے ذریعہ اس کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس حادثے سے رنجیدہ ہیں اور پونے کے ضلع کلکٹر کو انکوائری کا حکم دے دیا گیا ۔پولیس اور این ڈی آرایف کے عملے نے پہنچ کر راحتی کام میں حصہ لینا شروع کردیا ہے ،دیوار ان مزدوروں کے جھوپڑوںپر گرگئی ۔تین افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ،جن میں دوکمسن بھی شامل ہیں۔ان مرنے والوں میں دس مرداور پانچ بچے ہیں ،ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کام جاری ہے ۔مہاراشٹر کانگریس کمیٹی کے صدراشوک چوان نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہلوکین کے اہل خانہ کی ہرممکن مدد کی جائے ،اور قصورواروں کو سخت سزا دی جائے ۔ذرائع کے مھابق پونے میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں ایک زیرتعمیر عمارت کے احاطہ کی دیوار دوسری طرف بنائے گئے مزدوروں کے جھوپڑوں پر گرگئی ۔یہ واقعہ تالاب مسجد کے قریب واقع عمارت میں پیش آیا ہے جب 60 دیوار جھوپڑوں پر جاگری ضلع مجسٹریٹ نول کشور کا کہنا ہے کہ بپاری بارش کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے ۔مہلوکین کی تعداد 17بھی بتائی جارہی ہے اور تعمیراتی کمپنی کی لاپروائی کا الزام لگایا جارہا ہے ۔پونے کے پولیس کمشنر کے وینکٹشیم نے کہا کہ تحیقاقت جاری ہے اور قصورواروںکو بخشا نہیں جائے گا۔یو این آئی