اشرف چراغ
کپوارہ//مڑھل ٹنل کو منظوری ملنے کے بعد یہا ں کے لوگو ں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اب اس سر حدی علاقہ کے تمام بنیادی مسائل حل ہونے کی امید ہے۔مڑھل علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگو ں نے اس ٹنل منصوبے حکوت کیجانب سے ایک بہت ہی اچھا اور قابل تعریف قدم قرار دیا ہے۔یہا ں کے نوجوانو ں کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے اس پہا ڑی عاقے میں رہنے والے لوگو ں کی زندگی کا فی آسان ہو جائے گی اور روز مرہ کے مسائل میںکمی آئے گی۔مڑھل ایک خوبصورت علاقہ ہے جس کی کوئی مثال نہیں کیونکہ یہ علاقہ واقعی قدرت کا ایک انمول شہکار ہے۔اس علاقہ میں جڑی بوٹیو ں کے بھی کا فی وسائل موجود ہیں جبکہ یہ علاقہ یہ سیاحتی مقام کے طور بھی ابھر تا جا تاہے کہ۔مقامی لوگو ں کے مطابق سرحدوں پر امن لو ٹ آنے کے بعد مڑھل میں بھی ترقی کا دور شروع ہو ا ہے تاہم دشوار گزار سڑک کی سبب سیلانی یہا ں آنے سے خو ف محسوس کر رہے تھے۔اب جبکہ حکومت نے یہا ں کے لوگو ں کی دیرانہ انگ کو پورا کرتے ہوئے مڑھل ٹنل کومنظوری دی اور اب مڑھل میں تعمیر و ترقی کے دروازے کھل جائیں گے۔مڑھل علاقہ سر سبز پہا ڑوں ،گھنے جنگلات اور شفاف ندی نالو ں سے مالا مال ہے اور یہ ایک پر سکون سیاحتی مقام ہے جو اپنی قدرتی خوبصورتی ،ٹھنڈی ہوائو ں اور دلکش مناظر کی وجہ سے سیا حوں کے لئے ایک بہتر جگہ ہے۔علاقہ مڑھل فطرت سے محبت کرنے والوں اور پر سکون ما حول کے متلا شیو ں کے لئے بہترین سیاحتی مقام ہے جو قدرت کے حقیقی شاہکار پیش کرتا ہے۔مقامی لوگو ں نے ٹنل کی منظوری کے بعد اس پر فوری طور کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ اس علاقہ کو ترقی مل سکے خاص طور سرحدی سیا حت کو فرو غ مل سکے اور جبکہ اش شعبے کو تر قی دی جائے تو یہا ں کے نوجوانو ںکے لئے روز گار کے وسائل پیدا ہو سکے۔