مینڈھر //گورنمنٹ مڈل سکول بنولہ میں اساتذہ کی طرف سے انتہائی درجہ کی لاپرواہی برتی جارہی ہے جس پر مقامی لوگوں سے بھی رہانہیں گیا اور انہوں نے ایس ڈی ایم مینڈھر سے شکایت کی ۔اس دوران ایس ڈی ایم مینڈھر نے ڈپٹی چیف ایجوکیشن افسر مینڈھر کو موقعہ پر بھیجا جہاں یہ پایاگیاکہ چھ میں سے صرف ایک ٹیچر ڈیوٹی پر تعینات ہے اور باقی سبھی غیر حاضر ہیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق صبح انہوں نے دیکھاکہ طلباء باہرٹہل رہے ہیں اور ان کی پڑھائی نہیں ہورہی ۔ اس دوران مقامی لوگ سکول پہنچے اورریٹائرڈ ٹیچر محمد رشید نے دیگر اساتذہ کے بارے میں دریافت کیا اور ارائیول اٹھاکر ایس ڈی ایم مینڈھر کو دے دیا ۔انہوں نے شکایت کی کہ ٹیچر حاضری نہیں دیتے اور باری باری سکول آتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ طلباء کا مستقبل تباہ ہورہاہے اور ان کی کسی کو کوئی پرواہ نہیں ۔ایس ڈی ایم مینڈھر نے ڈپٹی سی ای او مینڈھر کو موقعہ پر بھیجا جہاں پایاگیاکہ سکول میں ایک ہی ٹیچر حاضرتھا۔اس پر انہوں نے ایس ڈی ایم مینڈھر کو رپورٹ پیش کی جس پر انہوں نے غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہیں بند کرکے ان کے خلاف چارج شیٹ جاری کیاہے ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ یہاں زیر تعلیم 75طلباء کا مستقبل اساتذہ کی لاپرواہی کی وجہ سے مخدوش بناہواہے ۔
مڈ ل سکول بنولہ میں صرف ایک ٹیچر حاضر
