پونچھ //محکمہ تعلیم کی جانب سے ریاست میں 200اسکولوں کا درجہ بڑھایا گیا ہے جس پر جہاں کچھ علاقوں کی عوام میں خوشی پائی جارہی ہے وہیں کچھ علاقوں کے لوگ برہم ہیں۔ گورنمنٹ مڈل اسکول چکترو پوٹھی جو کہ پچاس سال سے علاقے میں قائم ہے ،کادرجہ بڑھانے کی عرصہ دراز سے عوام مانگ کر رہے ہیں جنہیں اس بار بھی مایوس کیا گیا ہے۔مقامی نوجوان لیاقت احمد نے سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس گاؤں کی عوام کو ہمیشہ کی طرح اس بار بھی نظر انداز کیاگیاہے۔انہوں نے ضلع پونچھ کے ممبران اسمبلی اور لممبران قانون ساز کونسل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں جان بوجھ کر نظر انداز کیاجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ کہ علاقے کو صرف ووٹ بینک کے طورپر استعمال کیا جاتا ہے اور اپنا مطلب نکل جانے کے بعد عوام کاکوئی پرسان حال ہی نہیں ہوتا۔انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر گورنمنٹ مڈل سکول چکترو پوٹھی کا جلد از جلد درجہ بڑھا کر اسے ہائی اسکول نہ بنایا گیا توعلاقے کی عوام سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔