جموں//نگروٹہ تحصیل کے گائوں جگٹی میں ہائی اسکول نہ ہونے کی وجہ سے مقامی طلباء و طالبا ت کو بھاری دقتوں کا سامنا ہے ۔مقامی عوام نے بتایا کہ 22نالوں پر مشتمل یہ علاقہ جغرافیائی لحاظ سے بہت بڑا ہے اور علاقہ میں ہائی اسکول نہ ہونے کی وجہ سے طلباء و طالبات لمبی پیدل مسافت طے کرکے باہری اسکولوں میں ہائی درجہ کی تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ علاقہ میں مسافر گاڑیوں کا بھی فقدان بہت بڑی وجہ ہے عوام نے بتایا کہ اس سلسلہ میں جگٹی گائوں کا ایک وفد ماہ اپریل 2015 کو مقامی ممبرقانون ساز اسمبلی دیویندر سنگھ رانا سے ملاقی ہواتھا جس میں گورنمنٹ مڈل اسکول جگٹی کو ہائی اسکول کادرجہ دینے کے علاوہ بچوں کیلئے کھیل کودکے میدان کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کے بعد مقامی ممبراسمبلی نے ایک چٹھی زیر نمبری No.PP/JKNC/PC/38/2015 Dated:-28-04-2015 اُس وقت کے ڈائیریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں سمرندیپ سنگھ کے نام بھیجی تھی۔ اس ضمن میںناظم محکمہ تعلیم نے متذکرہ والا مطالبہ کی نسبت ایک چٹھی زیر نمبری DSEJ/P/172/2015-16/360 Dated:-06-06-2015 کو چیف ایجوکیشن آفیسر جموں کے نام بھیجی تھی لیکن بھاری مانگوں کے باوجود عوام کے مندرجہ بالا مطالبہ کو محکمہ متعلقہ نے ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا ہے جوکہ عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے لیکن محکمہ اسکول ایجوکیشن لمبا عرصہ گزرنے کے بعد بھی ضمن میں ٹس سے مس نہیں ہواہے او رمحکمہ متعلقہ خواب ِغفلت کی حالت میں ہے اور علاقہ کے عوام میںمحکمہ ایجوکیشن کی ناقص کارکردگی کے تئیں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور علاقہ کے عوام ا ور طلباء و طالبات اپنے جائز مطالبہ کو لیکر سڑکوں پر نکلنے کے مجبور ہیں ۔اس سلسلہ میں مقامی لوگوں نے ریاستی سرکار ومحکمہ متعلقہ سے مندرجہ بالااسکول کا درجہ بڑھانے کا پُر زور الفاظ میں مطالبہ کیا ہے ۔بصورت دیگر تمام تر ذمہ داری محکمہ متعلقہ پر عائید ہوگی۔