منڈی // ڈی آئی جی بی ایس ایف راجوری پونچھ ڈی ایس سندھو نے منڈی میں مقیم بی ایس ایف کی 32 ویں بٹالین کے احاطے میں ’ویو ویلفیئر ایسوسی ایشن‘ کے اشتراک سے ’’باوا‘ سکیم کے تحت ایک مچھلی پالنے کیلئے تالاب کا افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر ڈی آئی جی نے باڈر سیکورٹی فورسزز فیملی بلاکس کے قریب سبز پودے لگا کر بی ایس ایف جوانوں کو ہریالی کا بھی پیغام دیا ۔آفیسر موصوف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہر برس کی طرح اس برس بھی بی ایس ایف کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز منڈی یونٹ سے کیا گیا جو اب راجوری پونچھ میں قائم تمام بی ایس ایف یونٹس میں چلائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس شجر کاری کا مقصد پورے ملک کو ہریالی کا پیغام دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باوا سکیم کے تحت محکمہ مچھلی پالن کے اشتراک سے بی ایس ایف کیمپس میں مچھلی پالن تالاب کا بھی افتتاح کیا گیا تاکہ اس علاقہ میں بہتر مچھلی پیدا کی جا سکے۔انہوں نے بی ایس ایف کی فیملی سے بھی ملاقات کر کے انہیں گھریلو کام کاج میں اچار چٹنی اور دیگر ااشیاء بنانے پر بھی زور دیا۔ اس دوران 38 ویں بی ایس ایف کے کمانڈنگ آفسر اے کے آہوجا اور دیگر آفسران بھی موجود رہے۔