کٹھوعہ /رام بن // پولیس نے جموں صوبے سے پیر کے روزمویشی سمگلنگ کی کوششوں کا ناکام بناتے ہوئے 77مویشیوں کو بازیاب کرکے4۔افراد کو گرفتار کرکے چار ٹرک بھی ضبط کئے ہیں۔ ایک واقعہ میںکٹھوعہ میں مویشی سمگلنگ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس سٹیشن ہیرا نگر کی ایک ٹیم نے ایک ٹرک میں سے05مویشیوں کو باز یاب کیا۔پولیس بیان کے مطابق پیر کی روز علل صُبح ایک پولیس ٹیم زیر قیادت ایس ایچ او پولیس سٹیشن ہیرا نگر انسپکٹر وجے کمارنے اپنی گشت /ناکہ کی چیکنگ کیلئے دیالہ چک نزدیک فارسٹ چیک پوسٹ ایک ٹرک زیر نمبر JK08B-5292 کو روکا ،جو دیالہ چک سے بلاور کی طرف جا رہا تھا،کو تلاشی کیلئے روکا۔ چیکنگ کے دوران گاڑی سے 5 مویشی بازیاب کئے گئے،جو بہت ہی بے رحمی سے ٹرک میںلدے ہوئے تھے۔ ٹیم نے ٹرک ڈرائیور کو موقعہ پر ہی گرفتار کرکے معاملہ درج کیا اور اس معاملہ میں دیگر مبینہ قصور واروں کی تلاش کیلئے مزید کاروائی شروع کر دی۔مویشی سمگلنگ کی ایک اور کوشش میںپولیس نے ایک مصدقہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او پولیس سٹیشن رام سو ڈاکٹر سمت شرما کی قیادت میں قومی شاہراہ پر پولیس سٹیشن رام سو کے نزدیک ایک ناکہ لگایا اور تین گاڑیوں (ٹرکوں) زیر نمبر JK02BS- 2624, JK02CA- 7157 and JK14D- 377 کو روکنے کا اشارہ کیا ۔ دوران چیکنگ ان میں 72مویشیوںکو بازیاب کیا گیا ،جنھیں وادی کشمیر کی جانب بغیر کسی جائز اجازت کے لیا جا رہا تھا ۔ پولیس نے تینوں ٹرکوں کو ضبط کرکے تین افراد کو گرفتار کیا ،جن کی شناخت ذاکر احمد ساکن اننت ناگ، دین محمد ساکن کٹھوعہ اور محمد فاروق ساکن راجوری کے بطور کی گئی ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں الگ الگ ایف آئی آر درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔