سرینگر// ضلع بڈگام کے موہن پورہ پکھر پورہ میں لوگوں نے بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف انوکھا احتجاج درج کر کے ترسیلی لائنوں کو ہی محکمہ کے سپرد کردیا۔ کے این ایس کے مطابق تیلی محلہ موہن پورہ میں بجلی کی عدم دستیابی نے سنگین رخ اختیار کیا ہے جس کے سبب مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس دوران مقامی لوگوں نے تنگ آکرگائوں کی ترسیلی لائینوں کو بجلی کھمبو ں سے کاٹ کر فیصلہ کیا کہ وہ آج سے بجلی کا استعمال نہیں کریں گے ۔مقامی لوگوں نے ترسیلی لائینوں کو محکمہ بجلی کے انسپکٹر اور دیگرملازمین کے سپرد کیااور بجلی کنکشنوں کو فوری طور منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ۔