نئی دہلی// سابق وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے اپنی ایسی کسی جانکاری سے انکار کردیا کہ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کو ” ہندو ٹیرر ویب “ میں پھنسانے کی کوئی کوشش کی گئی تھی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر اس کے پاس کوئی متعلقہ ثبوت ہے تو اسے سامنے لایا جائے۔ پارلیمنٹ کے اجلاس باراں سے محض 48 گھنٹے پہلے میڈیا میں ایک فائل سامنے آئی ہے جس کا تعلق بھاگوت کو ہند ٹیرر ویب میں پھنسانے کی یو پی اے حکومت کی مبینہ کوشش سے ہے۔ شنڈ ے نے اس بابت کہا کہ ایسی کوئی بات ان کے سامنے کبھی نہیں آئی اور اب تو حکومت آر ایس ایس کے کنٹرو ل والی پارٹی بی جے پی کی ہے، تو انہیں حقائق سامنے لانے چاہئیں۔ بھاگوت جی کی بابت انہیں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ حکومت کی طر ف سے قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے پر مبینہ دباو¿ کے تعلق سے پوچھے جانے پر سابق وزیر نے کہا کہ این آئی اے نہ تو موجودہ حکومت کے دباو¿ میں ہے نہ سابقہ حکومت کے دباو¿ میں تھی۔ یہ ایک پیشہ ور ایجنسی ہے جس کا کام اپنے فرض کو پورا کرنا ہے۔ آر ایس ایس کے مفکر راکیش سنہا نے اس حوالے سے کہا ہے کہ یو پی اے حکومت آر ایس ایس کو بدنام کرنے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہی۔ وہ موہن بھاگوت جی کی شبیہ اور ہندو تنظیم کی امیج بگاڑنا چاہتی تھی۔ یہ سازش اعلی سطح پر رچی گئی تھی۔ اس لئے سونیا گاندھی کا ملوث ہونا بھی خارج از امکان نہیں۔