راجوری //باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں چند روز قبل ہوئے مقابلے میں مختصر فلم بنانے میں الیکٹرانکس و کمیونیکیشن انجینئرنگ کے طالبعلم موہت شرما نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔اس کامیابی پراس طالبعلم کو انجینئرنگ و ٹیکنالوجی شعبے کی طرف سے اعزاز سے نوازاگیا۔مقابلے میں کئی طلباء نے اپنی طرف سے تیار کی گئی مختصر فلمیں پیش کی جن میں سے موہت شرما کی فلم کو بہترین قرار دیاگیا۔
موہت شرما کو مختصر فلم میں پہلا انعام
