جموں//ستواری پولیس نے موٹر سائیکل چوروں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کر دیاہے ۔حال ہی میں شہر کے بیلی چرانہ علاقہ سے مسروقہ ایک موٹر سائیکل برآمد کر کے اس سلسلہ میںدو افراد کو شک کی بنا پر حراست ان کی پوچھ گچھ پر مزید دو موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئے ہیں جب کہ موٹر سائیکل چوری کے مزید کئی معاملات کے حل ہونے کی بھی توقع ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ 31اگست کی شب کو بیلی چرانہ سے محمد رفیق نامی شخص کی گلیمر موٹر سائیکل JK02BP 1265چوری ہو گئی، اس کی طرف سے دائر کردہ شکایت پر ایس ڈی پی او سائوتھ رفیق منہاس کی نگرانی میں پولیس نے الطاف حسین عرف ذاکر ولد لیاقت علی ساکن چندر کوٹ اور شبیر احمد ساکن ویری ناگ حال بیلی چرانہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی تو نہ صرف مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہو گیا بلکہ مزید ایک ہیرو ہانڈہ سپلینڈر نمبر JK02BK 4046اور ایک دوسرا بے نمبری موٹر سائیکل چیسز نمبر MBLHAR087JHA55982اور انجن نمبر HA10XAGHJAE1511بھی برآمد ہوئے ۔ پولیس کو توقع ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر مزید کئی چوریوں کا سراغ مل سکتا ہے ۔