سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں بدھ کوایک سڑک حادثے کے دوران موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ پرسوار ایک شہری از جان جبکہ موٹر سائیکل چلانے والا اُس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ہانجی ویرہ پٹن علاقے میں موٹر سائیکل کو ایک ٹرک نے ٹکر ماری۔
اس حادثے میں موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ پر سوار مدثر حسین وانی ولد عبد الرشید وانی ساکن مدرگنڈ بانڈی پورہ موقع پر ہی جاں بحق ،جبکہ موٹر سائیکل چلانے والا جاوید قادر لون ولد غلام قادر لون ساکن ارن بانڈی پورہ شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی لون کو فوری طور اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔