موٹر سائیکل حادثے میں 1زخمی

مینڈھر //مینڈھر میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا ۔پولیس نے بتایا کہ مینڈھر کے چھجلہ سڑک پر ایک بغیر نمبر کے موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا جس میں 17سالہ محمد طاہر ولد محمد راشد سکنہ چھجلہ تحصیل منکوٹ شدید زخمی ہو گیا ۔حادثے کے ساتھ ہی مقامی لوگ موقعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے زخمی کو سب ڈسٹر کٹ ہسپتال مینڈھر منتقل کر دیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا ابتدائی علاج معالجہ کیا جبکہ زخمی کی تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے اس کو گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری ریفر کر دیا ۔