ترال//سید اعجاز//ترال میں پنچائتی انتخابات کے پانچویں مرحلے سے چند گھنٹے قبل مونگہامہ اور دیور ترال میں دو الگ الگ پر اسرار دھمالوں کی وجہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔ قصبہ ترال سے 3کلو میٹر دو سکھ مسلم آبادی والے علاقے مونگہامہ میں بدھ کی شام ساڑھے 6 بجے کے قریب نا معلوم افراد نے پنچ دیدار سنگھ ولد مکھن سنگھ کے گھر کے باہر ایک ہیتھ گولہ پھینکا جو زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔ اس دوران دیور ترال میںبھی شام کے وقت ایک پر اسرار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے تاہم ان دھماکوں میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ مونگہامہ میں پنچ امیدوارکے گھر کے باہر زوردار دھماکہ ہوا ہے تاہم اس واقعے میں کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ۔اسی دوران گلشن پورہ ترال کو فورسز نے رات دیر گئے محاصرے میںلیا۔