سرینگر/کولگام کے پونیو گائوں میں جمعہ کو اُس وقت پُر تشدد مظاہرے ہوئے جب فورسز نے مقامی مسجد کے ایک مولوی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔
اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں نے فوج ، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروںکی اُس پارٹی پر پتھرائو کیا جو گائوں میں مولوی فردوس کو گرفتار کرنے آئی تھی۔
مذکورہ مولوی گذشتہ کچھ عرصہ سے گرفتاری سے بچ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے سنگباری کررہے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی اور ٹیر گیس کا استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں ایک فوجی اور سی آر پی ایف کا ایک اہلکار زخمی ہوگئے۔