سرینگر// انجمن جمایت الاسلام کے سرپرست اعلیٰ مولانا شوکت حسین کینگ نے جمعیت اہلحدیث کے سابق صدرمرحوم مولانا شوکت احمد شاہ کو اُن کی برسی پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے’’ اِس وقت جبکہ ریاست کی سرزمین شہداء کے خون سے لالہ زار ہورہی ہے اور بھارت اسلامیان کشمیر کو پامال کرنے کے لئے مسلکی منافرت کو ہوا دے رہا ہے بلکہ مختلف مکاتب فکر کے ایمہ حضرات اور مولوی صاحبان نے مسلکی اختلافات کو محاذ جنگ میں تبدیل کیا ہے۔ ان حالات میں سابق قیادت خاصکر مولانا شوکت احمد مرحوم کی یاد آرہی ہے جنہوں نے اتحاد ملت کے لئے اپنا وجود تک قربان کر کے ایک مثال قائم کی‘‘۔انہوں نے کہا کہ مولانا کے خدمات ہمیشہ یاد کئے جائیں گے ۔مولانا کینگ کے مطابق انہیں خراج عقیدت ادا کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ سب مکاتب فکر کے زعماء اتحاد امت کے لئے اہم رول ادا کریں۔