سرینگر/موسم کی خرابی کے باعث جمعرات کو سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڑے پر کئی پروازیں منسوخ کی گئیں۔
حکام نے کہا کہ سرینگرکے بین الاقوامی ہوئی اڑے پر صبح کے وقت کئی پروازیں منسوخ کی گئیں ۔
صبح کی منسوخ شدہ پروازوں میں ایئر ایشیا، انڈیگو،گو ایئر،وستارا،سپائس جیٹ وغیرہ شامل تھیں۔
سرینگر سمیت وادی کشمیر کے سبھی علاقوں میں آج صبح سے تازہ برفباری ہورہی ہے ۔