پونچھ//فوج کے زیراہتمام ’موسم سرماکی بیماریوں سے بچائو‘موضوع پریونیورسل ہائرسکینڈری سکول درابہ پونچھ میںایک بیداری پروگرام کاانعقادکیاگیاجس میں لوگوں کوموسم سرمامیں بیماریوں سے بچائوکیلئے تدابیرکی جانکاری دی گئی۔اس موقعہ پر لیکچرفوج کے میڈیکل افسرنے دیاجسے کثیرتعدادمیں طلباء،اساتذہ ،درابہ گائوں گائوں کے معززین اوردیگرمعزز شخصیات نے سنا۔اس موقعہ پر لوگوں کوسانس کی بیماریوں، جلدکی پریشانیوں ،چیلبینس اور دیگربیماریوں اوربخاروسردی کی بیماریوں سے متعلق تفصیلی طورجانکاری دی گئی۔شرکا پرزوردیاگیاکہ وہ ضروری دوائی ہمیشہ اپنے ساتھ رکھنے کی عادت اپنائیں اوروقتاًوقتاً اپنی طبی جانچ کرواتے رہیں۔اس دوران بزرگ افرادکی طبی جانچ بھی کی گئی ۔فوج کی جانب سے موسم سرماکی بیماریوں سے بچائوسے متعلق بیداری پروگرام کے انعقادکیلے درابہ گائوں کے لوگوں نے فوج کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے ایسے مزید پروگراموں کے انعقادپرزوردیا۔