نیویارک //گلوبل وارمنگ کے اثرات میں اضافے کا سبب بننے والے عوامل کی تفصیلات پر مشتمل پر اقوام متحدہ کی ایک اہم رپورٹ کو 200 سے زائد ممالک نے منطوری دے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ منظوری 2 ہفتے سے جاری اجلاس کے اختتام پر دی گئی جس کا ذکر روس کے یوکرین پر حملے کی خبروں میں دب گیا۔بین الحکومتی پینل برائے موسمیاتی تبدیلی (ا?ئی پی سی سی) نے تصدیق کی کہ رپورٹ پر اہم پالیسی سازوں کی بحث اختتام پذیر ہوگئی ہے، مذکورہ رپورٹ ہزاروں سائنٹیفک ریسرچ پیپرز کا 40 صفحات پر مشتمل جائزہ ہے جو ا?ج منظرعام پر لایا جائے گا۔عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے جانوروں کی معدوم ہوتی نسلیں، ماحولیاتی نظام کی تباہی، مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماریاں، سخت گرم موسم، پانی کی قلت اور فصلوں کی کم ہوتی پیداوار جیسے مسائل مزید بڑھ رہے ہیں۔صرف گزشتہ ایک سال کے دوران دنیا نے سیلاب، ہیٹ ویو اور 4 ممالک میں جنگلات میں ا?گ لگنے کے بدترین واقعات کا سامنا کیا۔ رپورٹ میں متنبہ کیا جائے گاکہ کاربن ا?لودگی کے نتیجے میں موسمیاتی تبدیلی پر تیزی سے قابو پانے کی کوششوں کے باجود ان عوامل سے یہ تمام اثرات آنے والی دہائیوں میں تیز تر ہوں گے۔رپورٹ میں ’موافقت‘ کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا جائے گا، یہ ایک ایسی اصطلاح ہے جو ان تباہ کن نتائج کے لیے تیاریوں کا حوالہ دیتی ہے جن کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔کچھ معاملات میں اس سے مراد یہ ہے کہ ناقابل برداشت گرم دن، تیز سیلاب اور طوفان سے موافقت زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکا ہے۔سال 2015 کے پیرس معاہدے میں عالمی درجہ حرارت کو کم از کم 2 ڈگری سیلسیئس سے نیچے رکھنے اور کم از کم 1.5 ڈگری سیلسیئس تک محدود رکھنے کا مطالبہ کیا گیا۔
موسمیاتی تبدیلی :اقوام متحدہ کی رپورٹ کو 200 ممالک کی منظوری
