راجوری //آزادی کے امرت مہا اتسو کی مناسبت سے سکاسٹ یونیورسٹی جموں کے علاقائی زرعی تحقیقی اسٹیشنکی جانب سے کسانوں کیلئے ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔کرشی وگیان کیندر راجوری کی جانب سے’موسم، آب و ہوا اور کسان‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والے پروگرام کا اصل مقصد کسانوں کو آب و ہوا کے سلسلہ میں بنیادی جانکاری فراہم کرنا تھا ۔پروگرام کا بنیادی مقصد کسانوں کی روز مرہ کی زرعی سرگرمیوں میں موسم سے متعلق غیر یقینی صورتحال کو سنبھالنے میں مدد کرنا تھا۔پروگرام کی کارروائی کا آغاز ٹیکنیکل آفیسرڈاکٹر روہت شرما نے کیا جنہوں نے جموں و کشمیر کے پہاڑی حالات میں زرعی فصلوں میں درمیانے درجے کے موسم کی پیشن گوئی کے کردار کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئی۔مقررین نے روزمرہ کی زرعی سرگرمیوں میں موسم اور آب و ہوا پر مبنی زرعی مشورے کے استعمال پر روشنی ڈالی اور کسانوں پر زور دیا کہ وہجی کے ایم ایس خدمات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور کسانوں کو اس پروگرام کے ساتھ ساتھ فراہم کردہ خدمات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔ریجنل ایگریکلچر ریسرچ سٹیشن کے انچارج ڈاکٹر وکاس شرما نے پروگرام کے انعقاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی تاکہ پہاڑی علاقوں کے کسانوں کو موسم اور آب و ہوا کی معلومات اور ان کے فارم کے کاموں میں اس کے استعمال کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔