مودی 3 ستمبر کو چین جائیں گے

 نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی تین ستمبر سے سات ستمبر تک چین اور میانمار کا دورہ کریں گے ۔  ڈوکلام تنازعہ کے حل کے ایک دن بعد آج یہاں وزارت خارجہ نے وزیر اعظم کے برکس سربراہ کانفرنس کیلئے چین کے شیامین جانے کے پروگرام کا اعلان کیا۔ اس کے مطابق مسٹر مودی تین سے پانچ ستمبر تک چین کے فوجیان صوبہ کے شیامن میں رہیں گے اور نویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ اس دوران وہ صدر شی جن پنگ اور روسی صدر بلادیمیر پوتن سمیت کئی ممالک کے لیڈروں سے دوطرفہ ملاقات کریں گے ۔  مسٹر مودی پانچ سے سات ستمبر تک میانمار کے دوطرفہ دورہ پر رہیں گے ۔ وہ میانمار کے صدر یو تن کیاں کی دعوت پر جا رہے ہیں۔