نئی دلی // وزیر اعظم نریندر مودی نے کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور کرونائوائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنمائوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شدت پر تشویش کا اظہار کیا اور قریبی تعاون پر بات چیت کی۔انہوں نے کوویڈ ۔19 عالمی وبائی کے خلاف لڑنے کے لئے تمام ممالک کوآپس میں مل جل کر ایک دوسرے کے باہمی تعاون کے ساتھ ساتھ کام کرنے پر زور دیا ۔مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا’’ہمارے مابین اچھی گفتگو ہوئی اور اس عالمی وباء کے خلاف پورے طاقت کے ساتھ لڑنے پر بھارت اور امریکہ کی شراکت داری پر بات کی ‘‘۔ دونوں رہنمائوں کے مابین اس وقت بات چیت ہوئی جب دنیا میں کرونا کے قہر سے لوگ خوف زدہ ہیں ۔