مودی کا10 کروڑ کسانوں کوبڑاتحفہ

 نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے کل پردھان منتری کسان سمان ندھی کی تقریباً 20 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم ملک کے تقریباً 10 کروڑ کسانوں کو ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کر دی۔مسٹر مودی نے پردھان منتری کسان سمان ندھی کی 10ویں قسط جاری کی۔ اس سے قبل کسانوں کو ایک لاکھ 60 ہزار کروڑ روپے کی مالی امداد دی جا چکی ہے ۔اس سکیم کے تحت کسانوں کو سالانہ چھ ہزار روپے کی مالی امداد دی جاتی ہے ۔ اس موقع پر وزیر زراعت نریندر سنگھ بھی موجود تھے ۔ ملک میں تقریباً 85 فیصد کسان چھوٹے اور پسماندہ ہیں۔اس موقع پر کسان پیداوری تنظیموں پی ایف او کو ایکویٹی رقم بھی جاری کی گئی۔ اس سے ایک لاکھ 24 ہزار کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ مودی نے کسانوں کو فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او) کے ذریعے کاشتکاری کرنے ، کھیتی کی لاگت کو کم کرنے اور قدرتی طریقے سے کھیتی کرنے کا مشورہ دیا۔ وزیر اعظم کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ پورے ملک سے تقریباً آٹھ کروڑ کسانوں نے اس پروگرام کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے ۔مسٹر مودی نے کہا کہ کورونا چیلنجوں کے باوجود ہمیں سال 2022 میں اقتصادی ترقی کی رفتار کو تیز کرنا ہے اور اس وبا سے لڑنا ہے اور قومی مفادات کی تکمیل کرنی ہوگی۔اس پروگرام میں ہریانہ، گجرات اور دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شامل تھے ۔، وزیر اعظم نریندر مودی نے کووڈ19کے خلاف جنگ میں ملک کی اب تک کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی، اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ قوم نے دوسرے شعبوں میں کس طرح کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ 2022میں، ہندوستان پوری احتیاط اور چوکسی کے ساتھ کووڈ19 کا مقابلہ کرے گا اور اپنے قومی مفادات کو پورا کرے گا۔