مودی حکومت نے عوامی بہبود کیلئے تاریخی فیصلے کئے : جگل کشور شرما

عظمیٰ نیوز سروس

جموں //جگل کشور شرما نے کہا کہ پچھلے دس سالوں کے دوران نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے عوامی بہبود کے لئے تاریخی فیصلے کئے ہیں ۔لوک سبھا کے ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرما نے سابق ایم ایل اے اشونی شرما کے ساتھ بی جے پی ہیڈکوارٹر تریکوٹہ نگر میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا۔بی جے پی کے پبلسٹی سکریٹری اجے وید اور ہیلتھ اینڈ میڈیکل سیل کے کنوینر پونیت مہاجن نے کیمپ کی کارروائی میں مدد کی۔بی جے پی کے سینئر لیڈروں نے جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد کی شکایات سنیں۔ وہ اپنے روزمرہ کے مسائل کو لے کر پارٹی دفتر میں ڈیپوٹیشن کے ساتھ اور انفرادی طور پر پہنچے تھے اور ان کو کم کرنے میں بی جے پی لیڈروں سے مدد طلب کی تھی۔جگل کشور شرما نے شکایات سنتے ہوئے کہا کہ پچھلے دس سالوں کے دوران نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے عوامی فلاح کے لئے تاریخی فیصلے لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی عوام کے مسائل کو کم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے آرٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی کے بعد کئی تاریخی اقدامات کیے ہیں، اس طرح ترقی کے جاری بڑے پروجیکٹوں میں تیزی آئی ہے۔ موصوف نے کہا کہ مودی حکومت کے تحت جموں و کشمیر کو ہر سطح پر تمام معاملات میں بہت ہی منصفانہ ڈیل حاصل ہوئی ہے۔اشونی شرما نے کہا کہ بی جے پی کارکن زمینی سطح پر سال میں 365 دن عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے مشن کے ساتھ پارٹی کے کارکن ہونے کے ناطے، بی جے پی کیڈر ہمیشہ عوام کے ‘بیک اینڈ کال’ پر رہتا ہے۔