اننت ناگ// فورسز اور جنگجو ئوں کے درمیان خونین معرکہ آ رائی ہونے کے نتیجے میںصورتحال کے خدشات کے پیش نظرضلع میں موبائیل اور انٹر نیٹ سروس معطل کی گئی۔ بانہال سے شمالی کشمیر جانے والی ریل سروس بھی بند کی گئی جنوبی کشمیر میں تمام موبائیل سروس موبائیل انٹرنیٹ خدمات جمعرات کی صبح تاحکم ثانی بند کردی گئیں۔موبائیل انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے والی ایک کمپنی کے عہدیدار نے بتایا کہ انہیں سیکورٹی انتظامیہ کی جانب سے موبائیل انٹرنیٹ خدمات تاحکم ثانی بند رکھنے کی ہدایات ملی ہیں تاہم انہوں نے بتایا کہ انہیں خدمات بند رکھنے کی وجہ نہیں بتائی گئی ۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کسی بھی طرح کی افواہوں کو روکنے کی غرض سے اٹھایا گیا اور صورتحال میں بہتری آنے کے ساتھ ہی انٹرنیٹ خدمات بحال کردی جائیں گی۔ تاہم براڈ بینڈ اور بی ایس این ایل پوسٹ پیڈخدمات معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔