رام بن// ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الاسلام نے آج رگھوناتھ مندر سے منی مہیش جھیل تک ، جو منی مہیش یاترا کے نام سے مشہور ہے،کیلئے مقدس چھڑی مبارک کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔منی مہیش ہماچل پردیش کی بدھل وادی میں بھرمور سے چھبیس کلومیٹر پر واقع ایک اہم زیارت گاہ ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رام بن پی ڈی نیتیا اضافی ڈپٹی کمشنرہربنس لال شرما مذہبی رہنما اور محدود تعداد میں عقیدت مند اس موقع پرموجود تھے۔عقیدت مندوں کو آرام دہ زیارت کی خواہش کرتے ہوئے ڈی سی نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنے روحانی سفر کے دوران کووڈ مناسب رویے پر عمل کریں اور دیگر تمام حفاظتی اقدامات کریں۔