کشتواڑ//قصبہ کشتواڑ کے منی بس سٹینڈ کے دکانداروں نے میونسپل کمیٹی و ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔انھوں نے الزام عائد کرتے ہوے کہا کہ میونسپل کمیٹی بس سٹینڈ کو کوڑا کرکٹ جمع کرنے کیلئے استعمال کررہی ہے جبکہ اس بس سٹینڈ کو ماڈل بس سٹینڈبنانے کا عمل شروع کیا گیا ہے لیکن گندگی کے ڈھیر یہاں بھرے پڑے ہوتے ہیں۔ احتجاج کررہے دکانداروں نے بتایا کہ انھوں نے کئی مرتبہ انتظامیہ و متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں اس بات کو لایا کہ گندگی کو اکھٹاکرکے یہاں جمع نہ کیا جائے لیکن کوئی توجہ نہ دی گئی جبکہ انھیں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوںنے کہا کہ اس بس سٹینڈ میں ریت، پتھر ،بجری و نجی گاڑیاں ہی ملتی ہیں ،جن علاقوں میں اس بس سٹینڈ سے گاڑیاں چلتی تھیں، انھوں نے مجبور ہوکر اب اس جگہ کو چھوڑدیا ہے جس سے یہاں کا دکاندار پریشان ہورہا ہے۔منوج کمارنامی دوکاندار نے بتایا کہ گزشتہ سال مئی میںڈرین بنانے کا کاشروع کیا گیا تھا لیکن ابھی تک مکمل نہیں ہورہا ہے جس سے ہماری دکانوں پر گراہک آنے بند ہوگئے ہیں جبکہ اب قرضہ کی قسطیں بھی پوری نہیں ہوپارہی ہیںاور قرضہ بڑھ رہا ہے۔ انھوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کی سے اپیل کی کہ وہ ماڈل منی بس سٹینڈ بنانے کا کام عمل جلد از جلد مکمل کریں تاکہ کاروباریوں کو مزید مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے۔