تھنہ منڈی // سب ڈویژن تھنہ منڈی کے منیہال تا درہ علاقے میں رابطہ سڑک پر تارکول بچھانے کا کام جاری ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے سے گزرنے والی درہ ۔ منیہال رابطہ سڑک پرپہلی بار کنکریٹ اور تارکول بچھایا جا رہا ہے ہے۔ اس کی وجہ سے مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ واضح رہے کہ سب ڈویژن تھنہ منڈی میں سڑکوں کی خستہ خالی کے سبب مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹروں کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا تھا تاہم انتظامیہ کی جانب سے اب مختلف دیہات کو جانے والی سڑکوں پر بھی تارکول بچھانے کا کام جاری ہے جس سے عوام خوش ہیں۔ یہ بتانا ضروری ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں پر اثر پڑا تھاتاہم اب صورتحال آہستہ آہستہ بہتر ہونے کے ساتھ ہی یو ٹی جموں کشمیر میں بھی تعمیراتی کام شروع ہو چکے ہیں۔ وہیں، مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے لوگوں کی دیرینہ مانگ پوری ہوئی ہے ۔
منیہال۔ درہ رابطہ سڑک کی تعمیر سے مقامی لوگ خوش
