اودہمپور// نیشنل پینتھرز پارٹی کے چیرمین اور سابقہ ممبر اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیہ نے جمعرات کے روز نئی دہلی میں نیشنل گرین ٹریبونل (NGT) کے چیر مین (ریٹائرڈ) جسٹس آدرش کمار گوئل کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں ایک میمورنڈم پیش کیا ،جس میں دیگر باتوں کے علاوہ دریائے توی میں ملبہ ڈالنے اور اسے آلودہ کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ ایک پریس بیان میں پینتھرز پارٹی کے صدر و سابقہ ایم ایل اے بلونت سنکھ منکوٹیا نے نیشنل گرین ٹریبونل سے دریائے توی میں کھیرو، اودہمپور کے مقام پر میونسپل کونسل اودہمپور اور گامون کنسٹریکشن کمپنی کی طرف سے دریائے توی میں ملبہ ڈالنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ دریائے توی میں کوڈا کرکٹ ڈالنا ایک سنگین مسلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں سے دریائے توی میں کوڈا کرکٹ اکٹھا کیا جا تا ہے ،جس سے دریا کا پانی آلودہ ہو جاتا ہے،جو عام لوگوں کے صحت کے لئے ایک بڑا مسلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ڈمپنگ یارڈ شہر سے فقط500 میٹر کی دوری اور جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ کے ملحقہ واقعہ ہے ،جہاں سے سیاحوں کا گذر بسر ہوتا ہے، جس سے اودہم پور میں سوچھ بھارت ایک مذاق بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے شہر کو توی سے پانی مہیا کیا جاتا ہے ،جو کوڈا کرکٹ کی وجہ سے آلودہ ہو جاتا ہے، جس سے حفظان صحت کا مسلہ بھی پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا اس ڈمپنگ یارڈ کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پینتھرز پارٹی کو اس مسلہ سے کافی تشویش ہوئی ہے ۔انہوں نے نیشنل گرین ٹریبونل(NGT) کی جانب سے گامون کنسٹریکشن و دیگر کمپنیوں کو دریائے توی میں ملبہ ڈالنے اور اسے آلودہ کرنے کے خلاف 2کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے کے فیصلہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہدریائے روی میں کوڈا کرکٹ ڈالنے سے اودہپور کے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ۔انہوں نے این جی ٹی چیر مین سے اس مسلہ کی باریک بینی سے تحقیقات کرنے اور اس کے لئے ضروری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سے اس معاملہ کا سنگین نوٹس لینے اور ضروری کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔ نیشنل گرین ٹریبونل(NGT) کے چیر مین(ریٹائرڈ) جسٹس آدرش کمار گوئل نے منکوٹیہ کو بغور سنا اور اسکے خلاف فوری طور کاروائی کرنے کی یقین دہانی کی۔