منڈی//تحصیل منڈی میں سنیچر کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس نے سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے7گاڑیوں کے چالان کرنے کےساتھ ساتھ کچھ مقدمات بھی درج کئے ہیں ۔اس دوران پولیس نے گاڑیوں میں زیادہ سواریاں سوار کرنے پر چار سمو گاڑیوں کو پولیس نے ضبط کرلیاجبکہ دو گاڑیوں کے خلاف معاملے بھی درج کئے ۔حکام نے ایک نجی گاڑی کو پبلک ٹرانسپورٹ کے طور پر استعمال کرنے کی وجہ سے پولیس نے ضبط کرلیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق منڈی تحصیل کے مختلف علاقوں میں ٹریفک ناکوں کے دوران ٹریفک پولیس نے ایس او ٹریفک منڈی عبدل رشید کی قیادت میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کل 7 گاڑیوں کے چلان کئے گئے جبکہ اس دوران کچھ گاڑیوں کو ضبط بھی کرلیا گیا ۔ ایس او ٹریفک منڈی عبدل رشید نے بتایاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ منڈی تحصیل کی سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کے مالکان اورڈرائیوروں کو چاہئے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے گاڑیاں چلائیں ۔انہوں نے کہاکہ قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔