منڈی میں ’وجے دیوس ‘کے عنوان سے پروگرام منعقد

منڈی //میجر روہیت میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام نہرو یواکیندرا کی جانب سے ڈاگ بنگلہ منڈی میں ’یوم وجے‘پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں روہیت میموریل سوسائٹی سینٹر کی بچیوں نے ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کیا ۔واضح رہے کہ مذکورہ دن 1971 میں ہند پاک کے دوان لڑی گئی جنگ میں ہندوستان کی جیت کے حوالے سے منایا جاتا ہے اسی حوالے سے سیکلو میں تعینات فوج کے آفیسر نے اس جنگ کی جیت کے حوالے اہم معلومات عوام کے سامنے فراہم کی۔ اس پروگرام کا اہتمام میجر روہیت میموریل سوسائٹی اور نہرو یواکیندرا پونچھ کیاشتراک سے کیاگیا تھا ۔اس دوران جنگ کے پس منظر کے حوالہ سے ایک ویڈیو بھی بچوں کو دیکھاکر ہندوستانی فوج کی ملک کے تئیںخدمات کو اجاگر کیا گیاجس کے بعد 1971میں اس وقت دشمن کی جانب سے استعمال کئے جانے والے ہتھیاروں کی بھی نمائش کروائی گئی ۔اس دوران روہت میموریل سوسائٹی کے چیئر مین علی محمد میر نے اس دن کے حوالے سے جانکاری فراہم کرتے ہوے کہا کہ 1971 میں ہند پاک جنگ کے دوران ہندوستان کو ہوئی بہترین جیت پر مبارک باد پیش کرتے ہوے اس پروگرام میں شامل ہونے پر فوج کا شکریہ اداکیا۔