پونچھ//انڈین آرمی کی 25 آر آر کے زیر اہتمام تحصیل منڈی کے جالیان میں اوپی سدبھاﺅنا کے تحت والی بال سلور سٹار ٹورنامنٹ کاآغاز ہواجس کے بعد ایک افتتاحی میچ دو مقامی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں تحصیل منڈی کی 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں یہ ٹورنامنٹ 5 دن تک کام جاری رہے گا۔یہ سلسلہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کےلئے شروع کیا گیا ہے۔یہاں یہ بات ذکر ہے کہ 25 آرآر نوجوانوں کو کھیلوں مصروف رکھنے کےلئے بہت اچھا کام کر رہا ہے تاکہ نوجوان معاشرتی برائیوں اور دیگر چیزوں سے دور رہیں۔ اس موقع پر موجود فوج کے افسر مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے بہتر انفراسٹرکچر اور علاقے میں نوجوانوں اور بھارتی فوج کے آزادانہ ماحول کی یقین دہانی کرائی۔ مقامی لوگوں نے گراو¿نڈ کو ڈے نائٹ میچوں کے قابل بنانے میں بھی مدد کی اپیل کی۔ پرویز ملک آفریدی (چیئرمین احساس فاو¿نڈیشن پونچھ) اور بلال مخدوم ٹورنامنٹ بھی اس دوران موجود تھے۔