منڈی//گزشتہ شب منڈی میں شدید بارش ،برف باری اور تند ہوا کی وجہ سے جہاں تحصیل کے مضافاتی علاقہ جات سے نقصانات کی خبریں موصول ہوئی وہیں تحصیل صدر مقام منڈی میں ایک رہائشی مکان تیز ہوا اور بارش کی وجہ سے منہدم ہوگیا۔یہ تین منزلہ رہائشی مکان مظفر حسین ولد شفیق حسین باگن کا ہے جووارڈ نمبر دو میں پڑتاہے ۔ یہ مکان جمعرات اور سنیچر کی شب ہوئی بارش اور تیز ہوا کی وجہ سے منہدم ہوگیاتاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہواالبتہ مالی نقصان بہت زیادہ ہواہے ۔مقامی لوگوںکے مطابق مکان کے اندر لاکھوں کا سامان موجود تھا جو تباہ ہوگیاہے ۔ مظفر علی باگن نے بتایا کہ زندگی کی پوری جمع پونجی اسی مکان پر صرف ہوئی تھی جو ان کی آنکھوں کے سامنے رائیگاں ہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ والد بزرگ ہیں جوبول بھی نہیں سکتے اور گھر میں کمانے والا کوئی بھی نہیں جس وجہ سے پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیاہے ۔ مظفر علی بانگن نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مدد کی جائے تاکہ وہ پھر سے مکان کی مرمت کرسکیں ۔