جموں //منڈل کرکٹ کلب نے ایم اے سٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوستانہ ٹی 20ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ میچ میں میڈیا الیون کرکٹ کلب کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد میڈیا الیون نے اپنی اننگز کا آغاز انتہائی سست انداز میں کیا کیونکہ اوپنر سنیل تھاپا میچ کے 5ویں اوور میں 16 گیندوں پر 5 کے انفرادی سکور پر رن آؤٹ ہو گئے۔ پہلے نمبر پر آئیفہیم ٹاک (38 گیندوں پر 43 رنز) اور ساحل شرما (39 گیندوں پر 38 رنز) نے 54 رنز کی شراکت قائم کر کے نہ صرف اننگ کومستحکم کیا بلکہ میڈیا الیون کو مقررہ 20 اوورز میں 140 کا قابل احترام مجموعی سکور کرنے میں مدد دی۔ سچن سنگھ نے بھی بلے سے حصہ ڈالا اور22 گیندوں پر 25 رنزبنائے۔
منڈل کلب کی طرف سے سنی نے 2 وکٹیں حاصل کیں تاہم منڈل کلب کے کپتان مونو نے بہترین لائن اور لینتھ کے ساتھ بولنگ کی اور 4 اوورز کے اپنے کوٹے میں صرف 17 رنز دیے۔جواب میں منڈل کرکٹ کلب نے تباہ کن آغاز کیا اور اوپنر وکرانت صرف 1 رن کے انفرادی سکور پر ارون شرما کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے جبکہ ون ڈاون بلے باز ویشو بھی صفرپر کلین بولڈ ہو گئے جنہیں دیو ٹھاکر نے بولڈ کیا۔لیکن سنی اور راجیشور نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے 84 رنز کی شراکت قائم کی۔ منڈل کلب کی جانب سے سنی سب سے زیادہ سکورر تھے جنہوں نے 41 گیندوں میں ایک چوکے اور دو زبردست چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے۔ راجیشور (31 رن) اور مونو شرما (30 رن) بلے سے دوسرے شراکت دار تھے جنہوں نے میچ کے آخری اوور میں منڈل کلب کو 141 رنز کے مجموعی ہدف کا تعاقب کرنے میں مدد کی۔بعد ازاں منڈل کرکٹ کلب کے سنی کو ان کی شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور انہیں ٹرافی پیش کی گئی۔
منڈل کلب نے دوستانہ ٹی20میچ میں میڈیا الیون کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا