اودہم پور// ڈسٹرکٹ جیل اودہمپور میں جمعہ کے روز منشیات کے مضر اثرات سے متعلق یک روز ہ بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ ایک بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پولیس ،جیل خانہ جات جے اینڈ کے دلباغ سنگھ (آئی پی ایس ) کے ہدایات کے تحت ڈسٹرکٹ جیل اودہمپور کے جیل سپر انٹنڈنٹ ہریش کوتوال نے منشیات کے مضر اثرات کی جانکاری دی،جس میں آرٹ آف لونگ کے ممبران روپالی دتہ، اور چمیل سنگھ نے ریاضت سے خوش رہنے اور اپنے آپ کو تناﺅ اور پریشانی سے دور رہنے کے گُر بیان کئے۔پروگرام کے دوران ڈسٹر کٹ جیل کے قیدیوں نے سٹاف کی موجودگی میں اس نعرے ”نہ کروں گا ،نہ کرنے دوں گا “ کے تحت حلف لی۔ تربیتی پروگرام کو کامیاب بنانے میں محکمہ تعلیم کی جانب سے بھیجے گئے عملہ بشمول بودھ راج لیکچرار، ماسٹر راجیش کمار شرما ، ٹیچر اشتیاق احمد اور کونسلر ونود کمار بھاردواج نے قابل قدر رول انجام دیا ۔پروگراام کے اختتام پر جیل سپرانٹنڈنٹ نے آرٹ آف لونگ ممبران کی جانب سے قیدیوں کے ساتھ ایسا پروگرام منعقد کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور انہیں مستقبل میں مزید ایسے پروگرام منعقد کرنے کی درخواست کی۔ جیل کے قیدیوں نے بھی جیل سپرانٹنڈنٹ کا شکریہ ادا کیا اورمستقبل میں مزید ایسے پروگراموں کی خواہش کا اظہار کیا۔