منشیات کی بدعت کی روک تھام

اننت ناگ//میونسپل کمیٹی ڈورو شاہ آباد کے اہتمام سے منشیات مخالف ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں طلاب کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ریلی کا آغاز ٹاون ہال ڈورو سے ہوا جس کو ایس ڈی ایم غلام رسول میر نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے صدر محمد اقبال بھی موجود تھے ۔اُنہوں نے سماج کے ہر طبقہ سے التجا کی کہ منشیات کے دھندوں کو ختم کر نے کے لئے آگے آئیں ۔اُنہوں نے پولیس سے منشیات کے کاروبار میں ملوث اشخاص کو گرفتار کرنے اور اُنہیں کڑی سے کڑی سزا دینے کی مانگ کی ،تاکہ آنے والی نسل کو اس سماجی لعنت سے محفوظ رکھا جاسکے۔