جموں //منشیات کی بدعت اور اسکے ناجائز کاروبارکے خلاف عالمی دن منانے کے ایک حصہ کے طورپر کرائم برانچ نے یہاں لوگوں میں منشیات کے خلاف بیداری پھیلانے کے سلسلہ میں ریلیوں کا انعقاد کیا۔ایک پریس بیان کے مطابق زونل کرائم ہیڈ کوارٹر ز کی جانب سے اس سلسلہ میں دو ٹیمیں تشکیل دی گئی جنھیں انچارج ایس ایس پی کرائم برانچ مشتاق احمد نے جرائم برانچ کے دیگر افسروں اور اہلکاروں کی موجودگی میں ہری جھنڈی دکھائی ۔ ان ریلیوں کا مقصد لوگوں ،خصوصاً آجکل کے نوجوانوں میں منشیات کے مضر اثرات سے متعلق بیداری پیدا کرنا تھا ، جو کہ اس بدعت سے متاثر ہو رہے ہیں۔کرائم برانچ کے افسروں اور اہلکاروں نے ان تقریبات میں سرگرمی سے شرکت کی۔ اس موقعہ پر شہر کے مختلف حصوں میں پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعہ سے اعلانات کئے گئے ۔روڈ شوو منعقد کئے گئے، بینرس ،ہورڈنگزکی نمائش کی گئی۔اس کے علاوہ پمفلٹ،کتابچہ و دیگر دستاویزات ، جس میں منشیات کی بدعت کے متعلق بیش قیمتی جانکاری تھی،بھی تقسیم کئے گئے۔لوگوں خصوصاً سماج کے نوجوانوں کو بتایا گیا کہ منشیات کے مسلہ سے صحت، تحفظ اور سماج کے بقا کو خطر ناک خطرہ لاحق ہے اور قت کی ضرورت ہے کہ اس راہ کو ترک کرکے منشیات کی بدعت کے خلاف ہاتھ ملائیں۔منشیات مخالف ٹیموں کی قیادت انسپکٹر محمد افضل وانی اور انسپکٹر وجے ورما اپنے عملہ کے ہمراہ کر رہے تھے