کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں پولیس نے منشیات کے دھندے اور نقب زنی کے الزام میں دو افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا۔معلوم ہوا ہے کہ ضلع ڈپٹی کمشنر کپوارہ نے پولیس کی سفارش پرارشاد احمد لون ساکن کاروری ترہگام پر سیفٹی ایکٹ عائد کیا۔مذکورہ شہری کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ منشیات کے دھندے میں ملو ث ہے اور اس کے خلاف گزشتہ دو سال سے ایک کیس چل رہا تھا جبکہ بشارت احمد خان ساکن بٹہ پورہ ہایہامہ نقب زنی کی وارداتو ں میں ملوث ہے اور اُس کے خلاف کیس درج ہے جس کے بعد پولیس نے ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرنے کی سفارش کی ۔ڈپٹی کمشنر کپوارہ نے دونو ں افراد کو جیل منتقل کردیا ۔