منشیات مخالف مہم | 5افراد گرفتار ،ہیروئن،چرس اور شراب ضبط

کولگام+ اننت ناگ//پولیس نے منشیات مخالف کارروائیوں کے دوران اننت ناگ اورکولگام میں5 افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کرلیا ہے۔ اننت ناگ میںکھنہ بل کے نزدیک ایک شخص سے تلاشی کے دوران11گرام ہیروئین برآمد ہوا ۔مذکورہ شخص کو گرفتار کیا گیا جس کی شناخت نثار احمد مندو ساکن بٹپورہ کھنہ بل کے بطورہوئی ہے ۔ اننت ناگ تھانہ میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 68/2021در ج کیا ہے۔سریگفوارہ میںناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی زیر نمبر JK03E-6516 کی تلاشی کے دوران 22 کلو گرام خشخاش پوست برآمد کیا گیا ۔ اس موقع پر گاڑی میں سوار شمس الدین گنائی اور گلزار احمد حجام ساکنان کنیلون بجبہاڑہ کو گرفتار کیاگیا ۔ تھانہ سریگفوارہ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 23/2021در ج کیا ہے۔ لارنو علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک سکوٹی زیر نمبر JK18A-9836 پر سواردو افرادکی تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 70 گرام چرس ، 2شرا ب بوتلیں، 5 کوڈین بوتلیںاور 3900روپئے برآمد کئے گئے۔ تھانہ کولگام میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر  49/2021در ج کیا گیا۔