منشیات مخالف مہم | گاندربل اوراونتی پورہ میں5افراد گرفتار

گاندربل// صفاپورہ گاندربل میں پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران گذشتہ دو ماہ کے دوران 11افرادکو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس بیان کے مطابق ایس ایچ او صفاپورہ سجاد احمد کھانڈے کی قیادت میںبرکاتی محلہ صفاپورہ کے مقام پر صفاپورہ پولیس نے ناکہ کے دوران ہاکبارہ حاجن سے تعلق رکھنے والے مدثر احمد وگے کوگرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس نے پولیس ناکہ دیکھ کر بھاگنے کی کوشش بھی کی تاہم پولیس نے اُسے دبوچ لیااور اُس کی تحویل سے بھاری مقدار میں نشیلی ادویات ضبط کی گئیں۔اس سلسلے میںصفاپورہ تھانہ میں ایک کیس زیر نمبر 22/2020 درج کیا گیا ۔ادھر اونتی پورہ پولیس نے دہ وتو کراسنگ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران اشفاق احمد ، بلال احمد ، محمد اکبر ساکنان بیگ پورہ اور محمد عباس ساکن رینز پورہ کو گرفتارکر کے اُن کے قبضے سے 20 کلو گرام خشخاش پوست کا بھوسہ برآمد کرلیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر67/2020 درج کرلیا۔